Header Ads Widget

history of kosovo,|histroy|wiki

history of kosovo


history of kosovo,|histroy|wiki





کسووو اکیسویں صدی کا ابھرتا ہوا ملک ہے جو سترہ فروری دو ہزار آٹھ میں سربیا سے آزاد ہوا۔اسے ساٹھ سے زیادہ ملکوں نے تسلیم بھی کیا جن میں بائیس ممالک یورپی یونین کے ممبرز ہیں۔
اس کا دارالحکومت پرشٹینا ہے۔اس کی کرنسی یورو ہے۔
کسووو پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے جس میں کئی مشہور دریا اور پہاڑ ہیں سب سے اونچی چوٹی کا نام جیراویکا ہے جو آٹھ ہزار سات سو چودہ فٹ بلند ہے
کسووو کا موسم گرمیوں میں نارمل رہتا ہے جب کہ سردیوں میں سرد موسم کے ساتھ برف بھی گرتی ہے۔
کسووو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ،ورلڈ بینک گروپ،انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کا ممبر بھی ہے۔اس کے مشہور کھیلوں میں باسکٹ بال،باکسنگ،ٹیبل ٹینس،جمناسٹک،تیراکی اور فٹ بال ہیں۔
کسووو کی قومی زبان البانین اور سربین ہیں، بوسنین ،ترکش،رومانی اور کروشین زبانین بھی بولی جاتی ہیں۔
کسووو میں پانی کی وجہ ہزاروں بیماریاں پھیلتی ہیں جس کی وجہ سے اس ملک کو افسردہ ترین ملک کہا جاتا ہے۔
اس کی قدرتی معدنیات میں زنک،کاپر،سلور،سونا،براؤن کوئلہ اور نکل شامل ہیں۔
ملک کی بڑی بڑی صنعتوں میں کان کنی،مائکرو انٹرپرائزز شامل ہیں۔
کسووو کی زیادہ تر آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ دس فی صد لوگ عیسائیت سے تعلق رکھتے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments