Header Ads Widget

Best 2 Line Urdu Poetry and Ahmad Faraz Ghazal

Best 2 Line Urdu Poetry and Ahmad Faraz Ghazal


اس نے کہا کونسا تحفہ تمہیں میں دوں

میں نے کہا وہ شام جو اب تک ادھار ہے

==---====-----==---

اس میں خطرہ ہے ڈوب جانے کا

جھانکئے مت جناب آنکھوں میں

==----====-----===-----
Sad Poetry about Life, heart touching poetry in urdu, Sad Love Poetry in Urdu, bewafa poetry in urdu

Ahmad Faraz Urdu Poetry Ghazal

ہم تو خوش تھے کہ چلو دل کا جنوں کچھ کم ہے

اب جو آرام بہت ہے تو سکوں کچھ کم ہے

رنگ گریہ نے دکھائی نہیں اگلی سی بہار

اب کے لگتا ہے کہ آمیزش خوں کچھ کم ہے

اب ترا ہجر مسلسل ہے تو یہ بھید کھلا

غم دل سے غم دنیا کا فسوں کچھ کم ہے

اس نے دکھ سارے زمانے کا مجھے بخش دیا

پھر بھی لالچ کا تقاضا ہے کہوں کچھ کم ہے

راہ دنیا سے نہیں دل کی گزر گاہ سے آ

فاصلہ گرچہ زیادہ ہے پہ یوں کچھ کم ہے

تو نے دیکھا ہی نہیں مجھ کو بھلے وقتوں میں

یہ خرابی کہ میں جس حال میں ہوں کچھ کم ہے

آگ ہی آگ مرے قریۂ تن میں ہے فرازؔ

پھر بھی لگتا ہے ابھی سوز دروں کچھ کم ہے

احمد فراز
---===----===-----==----=----
Sad Poetry About Life

چھوڑ جانے کو مری راہ میں آتا کیوں ہے
آ ہی جاتا ھے تو پھر چھوڑ کے جاتا کیوں ھے

آسرا اجنبی دیوار بھی دے دیتی ھے
یار شانے سے مرا ہاتھ ہٹاتا کیوں ھے

روز ہاتھوں سے ترے گر کے فنا ہوتا ھوں
دشتِِ ہستی سے مرا نقش اٹھاتا کیوں ھے

کس سے پوچھوں کہ شبِ ماہ نہ آنے والا
چاندنی بھیج کے اُمّید جگاتا کیوں ہے

میں تو ویسے ہی تجھے مٹ کے ملا کرتا ھوں
دل کے شیشے سے مرا عکس مٹاتا کیوں ہے

رائگانی میں کئی بار خدا سے پوچھا
میں اگر کچھ نہیں بنتا تو بناتا کیوں ہے

اب تو اُس آخری انکار کو مدت گذری
اب بھی اُس حسنِ جفا کیش سے ناتا کیوں ہے

لے پھر اب خود ہی اُٹھا قضیہء دین و دنیا
میری جب سُنتا نہیں ، بیچ میں لاتا کیوں ہے
--===-----==----

فرض کرو اگر فرصت میں تم کو مل جاؤں تو

حیرت میں پڑ جاؤگے یا سینے سے لگ جاؤ گے

Post a Comment

0 Comments